امام الحق تنازع، پی سی بی کا سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

امام الحق بھی انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلامی بلے باز امام الحق کے حالیہ تنازع کے بعد ڈسپلن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ امام الحق کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر ناخوش ہے جہاں ان پر مختلف خواتین سے دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلے باز امام الحق پر خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اب کھلاڑیوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا کوئی واقعہ پھر دوبارہ رونما نہ ہو۔

پروگرام کے ذریعے کرکٹرز کو سکھایا جائے گا کہ کس طرح سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے اور تنازعات سے بچا جائے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک شق بھی ڈالنے کے بارے میں غور کررہا ہے۔

بورڈ نے اس حوالے سے اپنی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور کھلاڑیوں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں