دھونی مقبوضہ کشمیر میں فوجی ڈیوٹی سرانجام دیں گے

دھونی مقبوضہ کشمیر میں فوجی ڈیوٹی سرانجام دیں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ویسٹ انڈیز کا دورہ ترک کر کے مقبوضہ کشمیر میں بطور فوجی افسر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ دھونی جنہیں بھارتی فوج میں اعزازی طور پر لیفٹیننٹ کرنل کا عہدہ دیا گیا ہے کشمیر میں 106 پیرا بٹیلین کے ہمراہ شورش زدہ علاقوں میں پیٹرولنگ، گارڈ اور مختلف پوسٹس پر ڈیوٹی کریں گے۔

مہندر سنگھ دھونی رجیمنٹ کے ساتھ کشمیر میں 31 جولائی سے لے کر 15 اگست تک تعینات رہیں گے۔

یاد رہے حال ہی میں ختم ہونے والے عالمی کپ میں بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی فوج کے نشان والے دستانے پہننے کے باعث تنازع کا شکار ہو گئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگ گئی تھیں کہ دھونی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

دھونی عالمی کپ 2019 میں فارم میں دکھائی نہ دیئے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں ان کی کارکردگی نے سیلیکشن کے حوالے سے کئی سوال بھی اٹھا دیئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں