فواد چودھری کی حکومت سندھ سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست

فلم پروڈیوسرز کی فواد چودھری سے ملاقات، فلم پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے حکومت سندھ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا انٹرنیٹ پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ ٹیکنالوجی اور کمیونی کیشن کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے اس فیصلے سے براہ راست نقصان نوجوانوں کو بالعموم اور طلبہ کو بالخصوص ہوگا۔

ہم چاہیں بھی تو نواز شریف سے ڈیل نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ میں قائم حکومت سے درخواست کی کہ وہ اپنے کیے جانے والے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ انٹرنیٹ سروسز اب بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں