ایم کیو ایم کے مرحوم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے والد انتقال کرگئے

عمران فارق قتل کیس: لندن پولیس کے 3 افسران گواہی کیلئے طلب

فائل فوٹو


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرحوم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے والد فاروق احمد رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔

وہ علالت کے باعث گزشتہ چند روز سے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں میئر کراچی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے ان کی عیادت کی تھی۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے مطابق مرحوم فاروق احمد کی نماز جنازہ مسجد صفا کریم آباد، ضلع وسطی کراچی میں ادا کی جائے گی۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فاروق احمد کے انتقال پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے مرحوم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے والد کراچی سے رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں