سندھ میں سیف سٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی: چار منزلہ مخدوش عمارت گر گئی

کراچی: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں ’سیف سٹی اتھارٹی‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی چیف سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام قانونی کارروائی اوردرکار ضابطے مکمل کریں۔

انہوں نے یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں وزرا، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا بحریہ ٹاؤن کے پیسے سندھ حکومت کو دینے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ہدایات دیں کہ منصوبے کے حوالےسے درپیش تمام مسائل فوری طور پر حل کرکے جلد از جلد کام شروع کرائیں۔

دوران اجلاس انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت میں آیا ہوں اس وقت سے سیف سٹی پراجیکٹ پر بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قائم کمیٹی کے اب تک 16 اجلاس بھی منعقد ہو چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے شرکائے اجلاس سے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ 2016 میں 2.7 ارب کی لاگت کا منطور ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس منصوبے کے لیے ایک کروڑ روپے رکھے ہیں جب کہ ڈھائی کروڑ روپے پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔

کراچی: فرانزک لیب تین سال میں مکمل ہو گی، وزیراعلیٰ کوبریفنگ

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے واضح طور پر کہا کہ اب میں کسی بھی صورت میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنا چاہتا ہوں اور اب ی منصوبہ باقاعدہ طور پر شروع ہو جا نا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں صوبائی سیکریٹری داخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر شرکا کو سیف سٹی منصوبے کے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے سید مراد علی شاہ سمیت دیگر کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف اہم نوعیت کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔


متعلقہ خبریں