لہسن کھائیں اور ڈھیروں امراض سے چھٹکارا پائیں


صحت کے حوالے سے تیز اورسخت بو والے  لہسن کے بے شمار فوائد سامنے آئے ہیں، اس کا باقاعدگی سے استعمال کئی بیماریوں بشمول عام سردی، کھانسی، بلڈ پریشر اور دل کے مسائل سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

خام لہسن کیا ہے؟

زمانہ قدیم سے لوگ لہسن کو خوراک میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کرتے چلے آئے  ہیں، اس کا استعمال روایتی اور متبادل ادویات میں بھی ہوتا رہا ہے اور انسان اس کے علاج کے فوائد سے صدیوں سے آشنا ہے تاہم سر لوئس پاسچر نے اس کی افادیت اور طبی خصوصیت اور فوائد کے بارے میں 1858 میں دریافت کیا۔

دواسازی ریسرچ جنرل  کی رپورٹ کے مطابق روزانہ ایک لہسن کا استعمال مجموعی صحت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور دو سے تین لہسن سردی کو بھگانے میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔

خام لہسن کے فوائد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

غذائیت

لہسن میں بہت کم مقدار میں کیلوریز، جمنے والی چربی اور سوڈیم پایا جاتا ہے، اس میں بہت سارے معدنیات مثلاً  فاسفورس، پوٹاشیم، زنک، کیلشیم، آئرن، آیوڈین، سلفر، اور کلورین پایا جاتا ہے اور اس میں وٹامن بی، سی، اے اور کے پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ خوراک کو ذائقہ دار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سردی اور کھانسی کا علاج

کوکرین ڈیٹابیس آف جنرل  کی ایک رپورٹ کے مطابق لہسن کو لوگوں کے دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔

ان میں سے  ایک گروہ کو  تین ماہ تک لہسن کھلایا گیا اور دوسرے کو’ پلاسبو، دوا دی گئی، مشاہدے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی کہ جن کو لہسن کھلایا گیا تھا ان کو سردی نے کم متاثر کیا جس کے باعث وہ لوگ کھانسی جیسے مرض سے بچے رہے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ لہسن کا باقاعدگی سے استعمال عام سردی اور کھانسی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

ہائپرٹینشن کو کم کرتا ہے

لہسن کا باقاعدگی سے استعمال بلند فشار خون اور ہائپر ٹینشن کوکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں لہسن میں موجود نائٹریک آکسیڈ خون کی برتوں کو آرام دیتا ہے۔

کولیسٹرول کم کرتا ہے

لہسن کا باقاعدگی سے استعمال خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور بدن میں موجود مضر کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دل کو جلا بخشا ہے

لہسن کی بہت ساری خصوصیات میں سے ایک خصوصیت دل کی مختلف بیماریوں کو  کم کرنے میں مدد کرنا ہے، اس کے باقاعدہ استعمال سے دل کی متعدد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

زخم کا علاج 

لہسن کا باقاعدگی سے استعمال متاثرہ زخم کو جلد ٹھییک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہسن کے ایک سے دو لونگ زخم پر لگانے سے فوری آرام مل جاتا ہے۔

ہڈی کی مضبوتی

لہسن کا باقاعدگی سے استعمال ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اوراس کا استعمال چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔

ہاضمہ کو تیز کرتا ہے

لہسن کا باقاعدگی سے استعمال معدے کی مختلف بیماریوں  کو قابو میں رکھتے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہاضمہ کو تیز رکھتا ہے۔ اس کا استعمال گیسٹرک واال میں سوزش اور تکلیف کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہسن آنتوں کی بیماریوں بشمول پیچس، اسہال اور کالائٹس وغیرہ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

خون میں شکر کو درست رکھتا ہے

لہسن کا با قاعدگی سے استعمال خون میں شکر کی سطح درست رکھتا ہے، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اس کا باقاعدگی سے استعمال بڑا مفید ثابت ہوسکتا ہے

قوت مدافعت میں اضافہ

لہسن کا باقاعدگی سے استعمال قوت مدافعت کو جلا بخشتا پے اور تھکاوٹ کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کوتا ہے، جسم میں توانائی کو بڑھاتا ہے اور لمبی عمر میں بھی لہسن کا استعمال اہم کردار کرتا ہے۔

دمہ کا علاج

لہسن کا باقاعدگی سے استعمال دمہ کی بیماری کو کم کرنے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ کے ساتھ لہسن کے تین ٹکڑے دمہ کے مریض کو سانس کے مسٔلہ سے چھٹکارا دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں