تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا استعمال، سی آئی اے نے کمر کس لی


لاہور: تعلیمی اداروں میں منظم گروہ کی جانب سے منشیات کی ترسیل کے انکشاف کے بعد کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (سی آئی اے)  نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے کمر کس لی ہے۔

دوران تفتیش ایک گرفتار منشیات فروش نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کرنے والے ایک بڑے گروہ کی نشاندہی کی ہے۔

ذرائع سی آئی اے کے مطابق منشیات فروشوں کے اس گروہ کا نشانہ مہنگے اسکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والے امرا کے بچے ہیں۔ منشیات فروشوں کا یہ ریکٹ آئس اور ای پلز کی ترسیل بھی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: مستقبل کے معماروں کو بچائیں

اس سلسلے میں نتیجہ خیز کارروائی کے لیے سی آئی اے نے کالجوں اور جامعات میں منشیات فروش کرنے والے منظم گروہ کی ریکی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گروہ صوبائی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں کے متعدد تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کرتا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں نشہ کی زیادتی کے باعث رواں سال چار افراد جاn سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔


متعلقہ خبریں