ٹوئٹر خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کی گرفتاری کا سبب بن گیا

arrest

گاڑی کی ڈگی سے 2 لاکھ ڈالر نقد برآمد


 لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پولیس نے سوشل میڈیا کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  اوباش شخص رکشے پر بیٹھی خواتین کو مسلسل ہراساں کرتا رہا، جس پر ایک خاتون نے اس کی تصاویر لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی۔

سوشل میڈیا  پر جاری  تصویر میں نوجوان نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا لیکن اس کے موٹرسائیکل کا نمبر نمایاں تھا۔

بعد ازاں پولیس نے موٹر سائیکل نمبر کی مدد سے اس شخص کا سراغ لگا کر رائے ونڈ سے  پکڑ لیا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ کراچی میں ائیر ہوسٹس کو دوران سفر ہراساں کرنے والے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

آن لائن ٹیکسی میں سوار خاتون نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کا نمبرپولیس کو بتایا جس کی مدد سے دو روز بعد ملزم پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق باقر نامی ملزم  نے دوران سفر خاتون کو ہراساں کیا جس پر ملزم  نے خود بھی غلطی کا اعتراف کیا ۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے جعلی آئی ڈی نہیں بنائی تھی،وینڈر آئی ڈی پر ٹارگٹ پورا کر رہا تھا۔

 


متعلقہ خبریں