امریکہ میں موٹاپے سے فوج پریشان

فوج میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کی عدم دلچسپی، امریکہ کیلئے باعث تشویش

فائل فوٹو


واشنگن: امریکہ کے یوم آزادی پر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو بہتر زندگی گزارنے کے لیے فوج میں بھرتی ہونا چاہیے اور اس کے لیے انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ میری تقریر سے  نوجوانوں کی بڑی تعداد فوج میں بھرتی کے لیے درخواستیں دے گی۔

لیکن سوال یہ ہے کہ امریکی صدر کیوں اپنے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا کہہ رہے ہیں؟ ٹرمپ کی اس ترغیب کے پیچھے امریکی محکمہ دفاع کے وہ اعدادوشمار ہیں جن کے مطابق 2018 میں فوجی بھرتیوں کا کوٹہ پورا نہیں ہوسکا تھا۔

امریکی بحریہ اور فضائیہ نے تو اپنی بھرتیاں مکمل کر لی تھی لیکن بری فوج میں 6500 اسامیاں پر نہ ہوسکیں کیوں کہ نوجواں معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔

قبل ازیں 2016 میں محکمہ دفاع نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی کی 75 فیصد نوجوان فوج کے معیار پر پورا نہیں اترتے جن میں اکثر زائد وزن اور موٹاپے کا شکار ہیں۔

گزشہ برس تک دستیاب اعدادو شمار سے مرتب کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 71 فیصد امریکی جن کی عمر 17 سے 24 سال کے درمیان ہے وہ فوج میں بھرتی کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ مذکورہ رپورٹ 750 ریٹائر فوجی افسران پر مشتمل ایک مشن نے جاری کی جو پالیسی مرتب کرنے میں حکومت کی مدد کرتا ہے۔

فوج میں بھرتی کے لیے آئے 31 فیصد نوجوانوں کو موٹاپے کی وجہ سے نا اہل قرار دیا گیا تاہم دیگر وجوہات میں تعلیم کی کمی، مجرمانہ ریکارڈ اور منشیات کا استعمال بھی شامل تھا۔

امریکی ہائی اسکولز سے پاس ہونے والے 25 فیصد گریجو ایٹ فوج کا ابتدائی ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق نہ صرف بھرتی کے لیے نوجوان نا اہل ہیں بلکہ ہر سال درخواست دینے والوں میں بھی کمی آرہی ہے۔ ملازمت کے دیگر مواقعوں کا زیادہ ہونا بھی فوج میں بھرتی کے لیے درخواستوں میں کمی کی ایک وجہ ہے۔

امریکی فوج میں بھرتیاں کرنے والے شعبے کا کہنا ہے کہ 79 فیصد ملازمین ایسے ہیں جن کے خاندان میں سے کوئی ایک ماضی میں فوجی رہ چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2 سال کی عمر میں 14 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں جب کہ 19 سال کے 42 فیصد نوجوان اس بیماری کا شکار ہیں۔ تقریبا 70 فیصد لوگ نوجوانی میں ہی موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں یا ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج میں بھرتیوں کے لیے درخواستوں میں کمی اور کوٹے کا پورا نہ ہونا ایک تشویش ناک بات ہے جو عسکری محکمے کے لیے مستقبل میں پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں