سوشل میڈیا ویب سائٹس بلاک کرنے کی سفارش

حکومت سندھ کی گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصولی | ہم نیوز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے حکومت کو سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی سفارش کردی۔

یہ سفارش انہوں نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو ایک بریفنگ کے دوران دی جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد موجود ہے اور متعدد جعلی اکاؤنٹس پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ویب سائٹس بیرونِ ملک سے چلائی جارہی ہیں۔

پی ٹی اے چیئرمین نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے پالیسی مرتب کرے اور متحدہ عرب امارات اور چین کی طرز پر سوشل میڈیا کو بلاک کیا جائے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا محبت یا نفرت پھیلانے میں کتنا کارگر؟

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی سوشل میڈیا ویب سائٹس بلاک کرکے مقامی طور پر اسی طرح کی ویب سائٹ متعارف کروائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بنانے کی ہدایت کی تھی جنہیں جلد پیش کیا جائے گا۔

عامر عظیم باجوہ کے مطابق 2010 کے بعد سے 39 ہزار لنکس کو بلاک کیا جاچکا ہے جبکہ آٹھ ہزار سے زائد فخش ویب سائٹس پر بھی بندش عائد کی گئی ہے۔

پی ٹی اے چیئرمین نے مزید کہا کہ گستاخانہ مواد سے متعلق آٹھ ہزار سے زائد شکایتیں موصول ہوچکی ہیں اور 40 ہزار سے زائد ویب سائٹس بلاک کی جاچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں