ملک بھر میں ایک ساتھ عید اور رمضان کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھی متحرک

اسلامی نظریاتی کونسل کا زینب بل الرٹ تبدیل کرنے کی سفارش

فوٹو: فائل


ملک بھر میں ایک ساتھ عید اور رمضان کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھی متحرک ہوگئی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل  نےپشاور کے معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ کرکے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ مفتی شہاب الدین  پوپلزئی کی ٹیم کو محکمہ موسمیات کی تکنیکی ٹیموں سے ملوانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ مفتی پوپلزئی کی ٹیم کی چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق بریفننگ دی جائےگی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے ذرائع کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور انکی ٹیم کو سمجھایا جائے گا کہ چاند کی رویت ممکن نہیں تو نظر کیسے آ سکتا ہے؟رویت کےحوالے سے مفتی پوپلزئی کے تحفظات بھی دور کرنے کی کوشش کی جائےگی۔ عید الاضحیٰ پر چاند کی رویت کا مسئلہ نہیں ہوتا۔

ادھر عیدالاضحیٰ کے حوالے سے محکمہ موسمیات اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مختلف تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 2 اگست کو نظر آئے گا جبکہ عیدالاضحیٰ 13 اگست کو ہو گی۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ پیر 12 اگست 2019 کو ہو گی جبکہ محرم اتوار یکم ستمبر2019 کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : عید الاضحیٰ کس دن ہو گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

اس کے برعکس محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اگست کو 8 بج کر 12 منٹ پر چاند پیدا ہونا شروع ہوجائے گا اور 2 اگست کو عید الاضحیٰ کا چاند دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 اگست کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم اس وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی اور یہ 53 منٹ تک افق پر دیکھا جائے گا۔

2 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 13 اگست کو منائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں