اسٹاک مارکیٹ 343 پوائنٹ گر گئی

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 343 پوائنٹ نیچے آیا۔

جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 32 ہزار 446 پوائنٹس پر تھا اور کچھ دیر کے لیے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی بھی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب سارا دن کساد بازاری رہی ہے اور انڈیکس بھی مسلسل نیچے آیا۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہوئی لیکن بینک آف پنجاب کو منافع ہوا۔ بینک آف پنجاب کے شیئرز کی قیمت 17 پیسے اوپر گئی۔

پی پی ایل، پیل، کیپکو، ہیسکول اور اوجی ڈی سی کو بھی خسارے کا سامنا رہا ہے۔ سب سے زیادہ خسارہ ہیسکول کو ہوا جس کے  شیئرز کی قیمت 2.54روپے کم ہوئی۔

کاروباری ہفتہ کے ابتدائی دو روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اچھا رہا۔ منگل کو اسٹاک مارکیٹ 131 پوائنٹس اضافہ پر بند ہوئی تھی جبکہ پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام 125 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا تھا۔

بدھ کو 100 انڈیکس میں 34 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور جمعرات کو 45 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں