عدالت نے  28 جولائی 2019کیلئے شیڈول لاء گیٹ ٹیسٹ معطل کردیا


لاہور ہائیکورٹ کے بہاولپور بنچ نے اٹھائیس جولائی 2019 کے لیے شیڈول لاء گیٹ ٹیسٹ معطل کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ انتظامیہ بہاولپور اور ملتان میں امتحانی سنٹربنائے۔ 

دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ نئے امتحانی شیڈول کےتحت ملتان اور بہاولپور میں امتحانات کے لئے سنٹر قائم نہیں  کئے جا سکے۔

اس پر لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے حکام پر اظہار برہمی کیا اور ان سے دس دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔

عدالت کی طرف سے دیے گئے حکم میں کہا گیاہے کہ بہاول پور اور ملتان میں  نئےامتحانی مراکز بننےتک لاء گیٹ ٹیسٹ نہیں ہوگا۔

عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ  بہاولپور میں ہائیکورٹ کا بنچ موجود ہے تو امتحانی مرکز کیوں نہ بن سکا؟ حکام کوئی بھی قانونی جواز پیش کرنے میں ناکام رہے،ملتان اور بہاولپور کے امیدواروں کے ساتھ امتیازی سلوک  روا رکھا جا رہا ہے،علاقے کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

بہاولپور کی رہائشی  طالبہ مہرین فاطمہ نےفیڈریشن آف پاکستان کےخلاف رٹ پٹیشن دائرکی تھی۔

بہاول پور کی رہائشی طالبہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بہاولپور اور ملتان میں لاء گیٹ ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز قائم نہیں کیے گئے  جس سے اس علاقے کے طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کا موقع نہیں مل سکا ۔

طالبہ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ علاقے کے غریب اور نادار طلبہ کا حق مارا گیاہے۔لاء گیٹ ٹیسٹ کا نتیجہ کالعدم قرار دیکر دوبارہ امتحان لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور بورڈ میٹرک کے امتحان میں پاس ہونیوالے 2 ہزار طلبہ کا بین الاقوامی معیار کا ٹیسٹ لے گا


متعلقہ خبریں