دو روز کے دوران کھیل دوسرے باکسر کی ہلاکت


ایک ہفتے میں رنگ میں کھیل کے دوران دوسرے باکسر کی ہلاکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائین کے باکسر ہیوگو الفریڈو سنٹیلان کو  ٹائٹل کے مقا بلےکے دوران رنگ میں زخم ائے تھے اور ان کو ہسپتال لیجایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

تیس سالہ ارجنٹائین کے باکسر ہیوگو الفریڈو سنٹیلان اپنےڈبلیو بی سی لائٹ ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے  دوران کھیل رنگ میں گر پڑے تھے۔ سنٹیلان کو ایڈوارڈو جاویئرابرو کے خلاف اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا مقابلہ کرتے ہوئے سر پر گہرے زخم ائے تھے۔

سنٹیلان کا ہسپتال میں ایمرجنسی آپریشن بھی ہوا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات کے روز چل بسے۔

ورلڈ باکسنگ کونسل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’خدا  ہیوگو الفریڈو سنٹیلان کو مغفرت فرمائیے‘‘۔

چند دن قبل روسی باکسر میکسم داداشیو رنگ میں سبریل میٹس کے خلاف لائٹ ویٹ ٹائٹل کا دفاع کر تے ہوے دماغ میں گہری چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے اور ان کا ایمرجنسی میں آپریشن ہوا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔


باکسنگ کی پروموشن پر کام کرنے والے کالے سوارلینڈ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ہفتہ باکسنگ کے لیےنہایت ہی افسوس ناک اور آزردہ گزرا۔


متعلقہ خبریں