وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نماز جمعہ کے بعد مولانا طارق جمیل وزیراعظم آفس گئے جہاں معاون خصوصی نعیم الحق سیمت متعدد علما بھی موجود تھے۔

عمران خان نے مولانا طارق جمیل کا وزیراعظم آفس میں خود استقبال کیا۔ ملاقات میں مذہبی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فوٹو ہم نیوز

دورۂ امریکہ سے واپسی کے بعد وزیراعظم کی کسی بھی مذہبی رہنما سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مولانا طارق جمیل سے پہلی ملاقات ستمبر 2018 میں کی تھی۔

عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد جب پاکستان کو مدینے جیسی ریاست بنانے کا اعلان کیا تو اس وقت بھی مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ میں وزیراعظم کو سلام پیش کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں