برطانیہ نے روسی ٹی وی پر چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا


رائٹرز: برطانیہ نے روسی ٹی وی ’’ آر ٹٰی‘‘ کوسروس فراہم کرنے والے ذیلی نشریاتی ادارے  کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرتقریباً چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

برطانیہ کے میڈیا رگولیٹرآف کام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’اے این او  ٹی وی نووستی‘‘ کو برطانیہ کے نشریاتی قوانین کی خلاف کرنے پر تین کروڑ ننانوے لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

برطانیہ کے میڈیا رگولیٹرآف کام نے کہا کہ نشریات کی خلاف ورزی مارچ اور اپریل کے درمیان نیوز اور کرنٹ افیئرز کے مختلف پروگراموں میں کی گئی۔ یہ پروگرام  برطانوی کے لیے جاسوسی کرنے والےسابق روسی آفیسر سریگی اور ان کی بیٹی یولیا سکپیلل کو زہر دینے کے معاملے، شام کی جنگی صورت حال اور یوکرین کی نازی جرمنی پر موقف حوالے نشر کیے گیے تھے۔

روسی ٹی وی آر ٹی  کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمانہ بلاجواز اور سراسر غلط ہے۔ اپنے ایک بیان میں آر ٹی کے ترجمان نے کہا کہ آف کام کی طرف سے جرمانہ ایسے موقع پر عائد کیا گیا ہے جب لندن کی ہائی کورٹ میں ان کی اپیل پر سماعت زیر التوا ہے۔

آر ٹی نے مزید کہا کہ جبکہ وہ نشریات کی مبینہ خلاف ورزی پر آف کام کی قانونی جارہ جوئی کو عدالت میں چیلنج کرچکا ہے اور کیس کی کورٹ میں سماعت سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر جرمانہ نامناسب اور غیر معمولی ہے۔

یہ بھی پڑئیے: فیس بک پر جرم ثابت، پانچ ارب ڈالر جرمانے کی سفارش


متعلقہ خبریں