وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب ایردوان میں ٹیلی فونک رابطہ


وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب ایردوان  کا ٹیلی فون پر رابطہ ہواہے ، دونوں رہنمائوں نے  باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ 

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ترک صدر نےپاکستان میں  دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم  آفس کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک ترک قیادت  نے دو طرفہ برادرانہ تعلقات اور تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم عمران خان  اور ترک صدررجب طیب ایردووان  نے دوطرفہ تعاون کے اہم شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔

دونوں ملکوں کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک ترک اعلی سطح اسٹرٹیجک کونسل کے پاکستان میں اجلاس سے دو طرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ اسٹرٹیجک کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی عوام ترک صدر کے دورے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف گزشتہ برس 14اگست کو  ترک صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا تھا۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا  کہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کی اور پاکستانی قوم کی دعائیں ترکی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ترکی موجودہ اقتصادی بحران سے کامیاب سے نمٹے گا کیونکہ تاریخ  گواہ ہے کہ ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا  ہے اور ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا ترک صدر کے لیے ترکی زبان میں اظہار خیر سگالی


متعلقہ خبریں