کے پی پبلک سروس کمشن نے درخواست فیس میں 50 فیصد اضافہ کردیا


پشاور: خیبرپختونخوا میں بے روزگار نوجوانوں پر حکومت کی طرف سے مہنگائی کے اس دور میں  ایک اور وار کیا گیاہے۔ کے پی پبلک سروس کمشن نے درخواست فیس میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں پبلک سروس کمیشن کا  امتحان  دینے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے بری خبریہ ہے کہ  جہاں درخواست فیس میں پچاس فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہےوہاں  کابینہ کے احکامات پرامیدواروں سے اضافی فیس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔

حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پبلک میجمینٹ سروس کی آسامیوں کے لئے درخواست فیس ایک ہزار روپے  سے بڑھا کر پندرہ سو جبکہ پبلک سروس کمیشن فیس تین سو روپے سے بڑھا  کر پانچ سو روپے کردی گئی ہے ۔

حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں پرچوں کی ری چیکنگ فیس بھی پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے ۔

کے پی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ نے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ 26مئی اور 18جون کو ہونے والے اجلاسوں میں کیا۔ سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کے پی پبلک سروس کمیشن اور پبلک مینیجمنٹ کی آسامیوں کے لیے اضافی فیسوں کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: کے پی حکومت65 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام


متعلقہ خبریں