پاکستان اورامریکہ افغانستان میں دیرپاامن کیلئے کام کررہےہیں،قریشی

اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی فیصلوں میں حصہ دار بنائیں گے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ افغانستان میں دیرپاامن کے لیے کام کررہےہیں۔ 

شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ افغانستان میں دیرپاامن واستحکام کاحصول فوجی طاقت سےممکن نہیں ہے۔ پاکستان نےہمیشہ افغان مسئلےکےسیاسی حل پرزوردیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی نے کہاہے کہ آج دونوں ممالک امن مقاصدکےحصول میں پہلےسےزیادہ قریب ہیں۔

ایک اور ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا ایک اور باب وزیراعظم عمران خان کے دورے کی وجہ سے شروع ہواہے۔  وزیراعظم کے کامیاب امریکی دورے کے لیے میں دفتر خارجہ کے تمام اسٹاف اور واشنگٹن میں موجود اپنے دوستوں کی انتھک کاوشوں کا معترف ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ دفتر خارجہ اور واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور دوستوں کی شبانہ روز کاوشوں کی وجہ سے اس کامیابی کا حصول ممکن ہوا ہے۔

یاد رہے عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکہ آئے ہیں، عمران خان پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور شروع کریں گے، ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا بیانیہ لے کر آئے ہیں۔ ‘

یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی


متعلقہ خبریں