آل راؤنڈر محمد حفیظ  کیریبئین پریمئیر لیگ کا حصہ بن گئے


ورلڈ کپ کے بعد قومی کرکٹرز کا مختلف لیگز سے معاہدوں کا سلسلہ جاری ہے، آل راؤنڈر محمد حفیظ  کیریبئین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) کا حصہ بن گئے۔ 

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کیریبئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔  محمد حفیظ سی پی ایل میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی نمائندگی کریں گے۔

کیریبئن پریمیئر لیگ چار ستمبر سے بارہ اکتوبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی، سی پی ایل میں وہاب ریاض، عماد وسیم، شاداب خان، شعیب ملک اور اسامہ میر سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑی ایکشن  میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہرعلی کا انگلینڈ کی فرسٹ کلاس ٹیم سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ طےگزشتہ برس نومبر2018 میں  پا گیا تھا۔اظہر علی سمرسیٹ کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ میں شرکت کریں گے۔

دوبارہ معاہدہ طے پانے پر اظہر علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن کا تجربہ بڑا خوش گوار رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بڑا شاندار تھا، کاﺅنٹی کے سپورٹرز کی طرف سے بھی بڑی حوصلہ افزائی ملی، آئندہ سیزن میں سمرسیٹ کی نمائندگی اور بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں

اظہر علی کا سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ


متعلقہ خبریں