ناانصافی کے سلسلے کو جاری رکھنے والوں کے لئے دعا گو ہوں، بلاول

ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہانہیں چھوڑ سکتے،بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے  بغیر کسی سزا کے ایک اور سالگرہ جیل میں گزارنے والےاپنے والد سابق صدر آصف زرداری کومبارک باد دی ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے گزشتہ ادوار میں بغیر کسی جرم میں سزا کے اپنی 12 سالگرائیں جیل میں گزاریں اوربے جرم سزاؤں کے 10 برس بعد تمام الزامات سے بری ہوئے،ناانصافی کے سلسلے کو جاری رکھنے والوں کے لئے میں دعا گو ہوں۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے بغیر جرم کے 11سال جیل کاٹی اور اب خوش اسلوبی کیساتھ جیل کاٹ رہے ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ، آج ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایسے قائد کی سالگرہ منا رہے ہیں جو کبھی جھکا نہیں بکا نہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی64ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک ایسی جماعت نہیں ملے گی جس نے جمہوریت کے لئے اتنی قربانیاں دی ہیں ، احتساب کے نام پر جو سیاسی انتقام کا ڈرامہ رچایا گیا ہے یہ وزیراعظم کو سلیکٹ کرنیوالوں کا انتقامی حربہ ہے ، وہ سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا ہونا چاہیے۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یکم اگست کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی اس کے بعد یہ حکومت نہیں رہے گی بلکہ نئے انتخابات ہوں گے ، موجودہ حالات کا حل صرف یہی ہے ۔

سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ ہماری روایت ہے کہ ہم اپنے قائدین کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں اور آج ہم آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں جنہوں نے بغیر کسی جرم کے پہلے گیارہ سال جیل کاٹی اور اب بھی حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ احتساب کے نام پر جو ڈرامہ چل رہا ہے یہ وزیراعظم کو سلیکٹ کرنیوالوں کا انتقامی حربہ ہے کیونکہ وہ ملک کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی نہ جھکنے والی نہ بکنے والی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگراحتساب کرتا ہے تو جج ، جرنیل ، سیاستدان اور جو بھی ملک سے تنخواہ وصول کرتے ہیں سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے ۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ  ٹرمپ نے کشمیر کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اس پر بھارت نے آدھے گھنٹے کے اندر اندر کہہ دیا کہ ہم اس کو نہیں مانتے ۔اپوزیشن کے یوم سیاہ میں رکاوٹیں ڈالنے میں حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہونے کے باوجود خود ایئرپورٹ پر کارکنوں کو بلا کر جلسے کرتے رہے ۔موجودہ حکومت کے دور میں 9لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں،بلاول


متعلقہ خبریں