بارش اور سیلاب سے 62 افراد جاں بحق 71 زخمی

ملک بھر میں بارش: تین دن میں 68 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں، سیلاب ،برف اور مٹی کے تودے(لینڈ سلائیڈنگ) گرنے سے 62 افراد جاں بحق اور 71 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمینٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جاں بحق افراد میں14 کا تعلق پنجاب، 16 خیبر پختونخوا، 22 آزاد جموں کشمیر اور 10 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق زخمیوں میں 36 پنجاب، 18 خیبرپختونخوا، سات آزاد جموں کشمیر اور 10 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

رواں برس پاکستان میں ستمبر تک مون سون کی بارشیں متوقع ہیں اور دریاؤں میں ابھی سے طغیانی دیکھی جارہی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے وارننگ جاری کی ہے کہ قلات، سبی اور ژوب ڈویژن میں مقامی دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا جس کے سبب سیلاب کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ دریائے جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ناران: لینڈسلائیڈنگ سے دو سیاح جاں بحق


متعلقہ خبریں