پتوکی: سیلفی لینا نوجوان کی جان لے گیا


پتوکی میں سیلفی لینے کے دوران 24 سالہ نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 24 سالہ عدیل لاہور صدر کینٹ کا رہائشی ہے جو فیملی کے ساتھ چھٹی منانے آیا تھا۔

امدادی ٹیم نے نوجوان کی لاش تلاش کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں یقین کریں: شارک مچھلی سے زیادہ سیلفی نے انسانی جانیں لے لیں

اس سے قبل 15 جولائی کو وادی سوات کے سیاحتی مقام بحرین کی سیر کرنے آئے کراچی تعلق رکھنے والے شخص اور ان کی بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ اریش کا سیلفی لیتے ہوئے پاؤں لڑکھڑایا اور وہ دریا میں جا گری جس کو بچانے کے لیے والد نجیب شجاع نے دریا میں چھلانگ لگادی۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے باپ بیٹی کی تلاش شروع کر دی، نجیب شجاع کی لاش گریگلن اسٹاپ کے قریب دریا سے مقامی نوجوانوں نے ڈھونڈ نکالی جبکہ بعد ازاں لڑکی کی لاش بھی مل گئی۔


متعلقہ خبریں