پی آئی اے کا سیالکوٹ سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سیالکوٹ سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے دس ستمبر سے سیالکوٹ سے لندن کے درمیان پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔

سیالکوٹ سے لندن براہ راست فضائی سروس سے سمندرپار پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی معطل شدہ پروازیں بحال

ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر، جہلم، اور گجرات کے رہائشیوں کو بھی زیادہ سہولت میسر ہوگی۔

سیالکوٹ سے لندن پروازیں شروع کرنے سے پی آئی اے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے لندن کا روٹ شروع ہونے سے سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔


متعلقہ خبریں