حجاج کرام سفر حج سے قبل یہ پانچ ایپلیکشنز انسٹال کر لیں

حجاج کرام کی رقم پر ملنے والے سود کی تفصیلات سامنے آ گئیں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج پر جانے والے افراد کے لئے پانچ ایپلیکشن متعارف کرا دی ہیں جو انہیں حج کی ادائیگی اور سعودی عرب میں رہائش سے متعلق مدد فراہم کریں گی۔

حکومت کی جانب سے پیش کی گئی اپلیکیشن اینڈراؤیڈ اسمارٹ فون موبائل رکھنے والے صارفین کے لئے ’ پلے اسٹور‘ میں دستیاب ہے۔

اس سال 2 لاکھ سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، حکومت کی جانب سے تمام ججاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے پانچ ایپلیکشنز متعارف کرائی گئی ہیں۔

منیٰ لوکیٹر ایپ

یہ ایپلیکشن لوگوں کو جائے رہائش تک پہنچانے، منیٰ مکتب، ٹرین اسٹیشنز، کیمپس تک جانے کا راستہ، مساجد، اسپتال منیٰ کی مختلف اہم جگہوں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی۔

 ال مقصد

ال مقصد ایپلیکشن لوگوں کو مسجد الحرام کی اندرونی 3 ڈی سمت شناسی فراہم کرے گی۔

اس ایپلیکشن سے لوگ مسجد الحرام میں کھڑے ہو کر اپنے مقام کا تعین کر سکیں گے اور اندازہ لگا سکیں گے کہ انہوں نے کس جانب جانا ہے۔

 پاک حج معاون

اس ایپلیکشن کی مدد سے ججاج کرام اپنے متعلق تمام اہم معلومات جان سکیں گے۔

جن میں جماعت کی معلومات، اس عمارت کا پتہ جس میں ان کی رہائش ہے، سفری معلومات اور اس طرح کی دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی۔

رہنما حج

یہ ایپلیکشن حج کی ادائیگی اور مناسک حج کے حوالے سے لوگوں کو مکمل راہنمائی فراہم کرے گی۔

اس ایپلیکشن کو اینڈوائڈ موبائل صارفین پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

پاک حج گائڈ

یہ ایپلیکشن حجاج کرام کو عمرا کی ادائیگی، حج ، زیارت مدنیہ اور وہ اہم باتیں جو دوران حج یاد رکھنا لازمی ہیں کہ حوالے سے تعلیم فراہم کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں