ضلعی انتظامیہ لاہور کیطرف سے  14 اگست کے حوالے سے تیاریاں شروع


لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے  14 اگست کے حوالے سے  تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ 

آج ڈپٹی کمشنر (ڈی سی )لاہور صالحہ سعید کی زیرصدارت اجلاس  میں فائر ورکس ،گریٹر اقبال پارک  ،ساون میلہ ، جیلانی پارک اور شہر کی بلند عمارتوں کو قمقموں سے روشن کرنے  کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیاہے کہ لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت کینال روڈ پر قومی ہیروز کےپورٹریٹ لگائے جائیں گے۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہو گی جہاں قومی پرچم بھی لہرایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ 14اگست کے حوالے سے لاہور شہر کے مختلف مقامات پر میوزیکل ایونٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا اورشہر کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کے حوالے سے کیمپس لگائے جائیں گے۔

اسی طرح شہر کے انڈر پاسز اور اہم چوکوں کوبھی یوم آزادی کی مناسبت سے  سجایا جائے گا۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلے کےی مطابق  یوم آزادی کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ریلی نکالنے کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  مشعل برادر ریلی بھی نکالی جائے گی۔

محکمہ اسپورٹس کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر شہر میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات  بھی منعقد کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ، یوم آزادی 15 اگست کو منانے کے لیے درخواست دائر


متعلقہ خبریں