کراچی میں اتوار سے منگل تک تیز بارش کی پیش گوئی


محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار سے منگل تک تیز بارش کی پیش گوئی ہے ۔ کے ایم سی نے نالوں کی صفائی کر کے ساری غلاظت وہیں چھوڑ دی ہےجسکی وجہ سے علاقہ مکین اس صورتحال سے پریشان ہیں۔

کراچی والے شدت سے بارش کے منتظرتو ہیں مگر سڑکوں کا حال دیکھ کر خوف کا شکار بھی نظر آرہے ہیں۔ شہریوں کو خدشہ ہے کہ تیز  بارش کی صورت میں غلاظت اور جگہ جگہ موجود کچرے کے ڈھیر پانی کے ساتھ گلی محلو ں میں داخل ہوسکتے ہیں۔

کراچی میں جہانگیر روڈ دو نمبر کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔جہاں کے ایم سی نے نالے کی صفائی تو کردی لیکن ساری غلاظت سڑک پر جمع کردی ہے جسکی وجہ سے محلےوالے گندگی اور بدبو سے پریشان ہیں۔

دکانداروں کے لئے کاروبار کرنا اور علاقہ مکینوں کے لئے سڑ ک سے گزرنا محال ہے۔ نزدیک ہی واقع مسجد پہنچنا بھی شہریوں کے لیے ایک آزمائش بن گیا ہے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کئی ہفتے سے گندگی یونہی پڑی ہے۔

واضح رہے کہ  ٹاور سے نمائش اور گرومندر سے ہوتے ہوئے لیاقت آباد،ایف بی ایریا اور دیگر علاقوں کو جانے والے لاکھوں لوگ روزانہ یہاں سے گزرتے ہیں۔ جو اس صورتحال سے پریشان ہیں۔

کراچی میں من سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، ہم نیوز پر برساتی نالوں کی ابتر صورتحال کی خبر نشر ہوتے ہی انتظامیہ کو بھی ہوش آگیا ہے۔  بلدیاتی اداروں میں ایمرجنسی نافد کردی گئی ہے ، وزیر بلدیات سعید غنی اور کمشنر کراچی بھی برساتی نالوں کے ہنگامی دورے پر نکل پڑے  ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی پکچر نالے کی صفائی کا کام کا جائزہ لینے پہنچے تو کمشنر کراچی افتخار شالونی بھی نہر خیام اور گجر نالے کی صفائی کا جائزہ لینے پہنچ گئے، شہری کہتے ہیں کہ بارش کو باعث زحمت نہ بننے دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

میئر کراچی وسیم اختر نے بارشوں کی پیش نظر بلدیہ عظمی کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے میونسپل سروسز، میڈیکل، فائر بریگیڈ، پارک اور دیگر لازمی سروسز کے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا اور افسران کو ہدایت دی ہے کہ پانی کی نکاسی اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: بارش اور سیلاب سے 62 افراد جاں بحق 71 زخمی


متعلقہ خبریں