حزب اختلاف کی جماعتوں کا احتجاج روکنے کیلئے حکمت عملی تیار

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور: حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں کی احتجاجی سیاست کو روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ لاہور میں احتجاج کا انتظام سنبھالنے والے حزب اختلاف کے 46 سرگرم اراکین کی فہرست تیار کر لی گئی۔

ان اراکین کو عوام کو احتجاج پر اکسانے کا الزام اور امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ان کی نظر بندی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’حکومت کا حزب اختلاف کی تحریک پرسخت ردعمل دینے کا فیصلہ درست نہیں‘

فہرست میں مسلم لیگ ن کے تمام سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل جبکہ پولیس نے پارٹی عہدیداروں کی فہرست ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 25 جولائی کو مذکورہ عہدیداران نے مال روڈ پر احتجاج ریلی کے انتظامات کئے تھے۔

نظر بندی کا مقصد آئندہ کسی احتجاج کو روکنا ہے۔


متعلقہ خبریں