فالج کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے گوگل کا شاندار اقدام


گوگل ہوم منی کے نام سے معروف اسمارٹ اسپیکرز بغیر ہاتھ لگائے آواز کے ذریعے بھی استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔

ان اسپیکرز کی افادیت کا اندازہ تب ہوتا ہے جب آپ کوئی بہت ضروری کام کر رہے ہیں، آپ کے دونوں ہاتھ مصروف ہوں اور اس دوران آپ نے اپنے تھرمواسٹیٹ کا درجہ حرارت کم یا زیادہ کرنا ہو یا اپنے موبائل پر کسی قسم کی یاددہائی کرانی ہو۔

یہ اسپیکرز عام انسانوں سے زیادہ ان لوگوں کے لئے کارآمد ہیں جو فالج کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث اپنے ہاتھوں کو حرکت دینے سے قاصر ہوں۔

گوگل نے اس بات کا ادراک کرتے ہوئے ایک نجی این جی او کے ساتھ مل کر ایک لاکھ  فالج سے متاثرہ لوگوں کو یہ آلہ جات مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان اسپیکرز کے ذریعے ایسے افراد محض اپنی آواز کے ذریعے چیزوں کو کنڑول کر سکیں گے۔

اس حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے امریکہ کے پیرالیمپیکس میں شامل ہونے والے کھلاڑی گیریسن ریڈ نے کہا کہ میں 2020 کے اولمپکس کی تیاری کر رہا ہوں، میں نے اپنی گوگل منی کو تھرمو اسٹیٹ کے ساتھ منسلک کیا اور جب بھی مجھے اس کا درجہ حرارت زیادہ یا کم کرنا ہو، میں اپنا کام روکے بغیر صرف آواز کے ذریعے یہ کام کر لیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں صبح کا الارم ، اپنی ٹریننگ کا شیڈول اور گھر کا سامان خریدنے کے لئے فہرست بھی اس کے ذریعے مرتب دے سکتا ہوں۔

اور جب کبھی موسیقی سننے کا شوق ہو تو گوگل منی میری پسند کی البم میں گانے لگا دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں