برطانوی صحافی نے شہباز شریف کا دعویٰ جھٹلا دیا

برطانوی صحافی نے شہباز شریف کا دعویٰ جھٹلا دیا

لندن : برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کی جس امداد میں خوردبرد کا الزام شہباز شریف پر لگایا گیا ہے وہ 2009 سے 2011 کے درمیان پاکستان آئی تھی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ فنڈ میں مبینہ طور پر چوری کی گئی اور اس کے ثبوت پاکستان کی عدالتوں میں بھی پیش کیے گئے تھے۔

انہوں نے شہباز شریف کے اس موقف کو بھی جھٹلایا ہے جس کے مطابق 2005 کے زلزلے کے وقت وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھے اور کہا کہ جس فنڈ کا ذکر ڈیلی میل اخبار میں ہوا ہے وہ 2009 سے 2011 کے درمیان پاکستان آیا تھا۔

مزید پڑھیں : شہباز شریف نے ڈیلی میل اخبار کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اس سے قبل شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس میں انہوں نے ڈیوڈ روز کی خبر کو جھوٹے الزامات پر مبنی قرار دیا تھا اور اس کا مقصد شریف خاندان کی سیاسی ساکھ اور کردار کو مسخ کرنا قرار دیا تھا۔

انہوں نے نوٹس میں کہا تھا کہ صحافی نے خبر شائع کرنے سے قبل ان کا موقف معلوم کرنے کی زحمت بھی نہیں کی، ورنہ وہ انہیں بتا دیتے کہ جس دور سے متعلق ذکر کیا گیا ہے اس وقت وہ برطانیہ میں جلا وطنی میں تھے۔


متعلقہ خبریں