امن دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، آرمی چیف

دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن دشمن پاکستان کے استحکام پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان استحکام کے بعد دائمی امن کی جانب گامزن ہے اور دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں ںے کہا کہ میں شہداء اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارے نوجوان ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع اور حفاظت یقینی بنائیں گے اور ہم اپنی جانیں قربان کر کے وطن کا دفاع کریں گے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے۔ سرحد پرپٹرولنگ کرنے والے پاک فوج کے دستے پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا تھا۔

پاک فوج کا دستہ شمالی وزیرستان کے قریب گرباز کے علاقے میں سرحد کی نگرانی پر مامور تھا، شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی محمد بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کا حملہ،افسر سمیت 4 جوان شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک افغان سرحد پر 6 اور بلوچستان میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں، یہ قربانیاں پاکستان کی طرف سے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کوششوں کے بعد سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو گئی ہے، اب تمام توجہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر ہے۔


متعلقہ خبریں