خیبر پختونخوا میں ٹوورازم اتھارٹی بنانے کا معاملہ پھر لٹک گیا


پشاور: خیبرپختونخوامیں ٹوورازم اتھارٹی بنانے کامعاملہ محکموں کے اعتراضات کے باعث ایک بار پھر لٹک گیاہے، خیبر پختونخوا حکومت نےاعتراضات دور کرکے ٹوورازم اتھارٹی کے قیام کا مسودہ  دوبارہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ 

خیبر پختونخوا حکومت نے ٹوورازم اتھارٹی کے قیام کا مسودہ 7روز میں تیار کرنےکا حکم دیتے ہوئے محمکہ سیاحت و ثقافت کو مسودے میں موجود قانونی سقم اور دیگر محکموں کے اعتراضات دور کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

یہ حکم کے پی کے  محکمہ معدنیات، آبپاشی، انتظامیہ ، قانون ، خوراک اور پولیس کی جانب سے ٹوورازم اتھارٹی کے قانونی مسودے پر اعتراضات کے باعث دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محکمہ سیاحت کے ملازمین کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اتھارٹی میں ضم کرنے کے ساتھ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی کا اختیار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو دئیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں میں صوبائی حکومت سے انٹیگریٹڈ ٹوورازم زونز کی منظوری لئے جانے کی بھی سفارش کی گئی ہے ، ٹوورازم اتھارٹی کے قیام کا قانونی مسودہ چھٹی بار بحث کے لئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: کھیل وسیاحت کے فروغ کیلئے محض 5ارب روپے؟


متعلقہ خبریں