چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا ٹاسک مکمل کیا جائے،نواز شریف

حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف—اے ایف پی فائل فوٹو۔


لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا ٹاسک مکمل کیا جائے۔ 

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں اسیر سابق وزیراعظم نوا زشریف  سےانکے اہل خانہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کے یوم سیاہ کی مصروفیت کے باعث  نواز شریف سے ملاقات کے لیے مخصوص دن یعنی جمعرات کو ملنے کیلئے تو کوئی نہ آیا آج خصوصی اجازت پر مریم نواز، شہباز شریف، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ڈاکٹر عدنان نے کوٹ لکھپت جیل کا رخ کیا اورسابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی قائد کو چاروں صوبوں میں ہونے والے جلسوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ سول لائن سمیت مختلف تھانوں میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں پر درج ہونے والے مقدمات بارے بھی آگاہ کیا۔

نواز شریف نے شہباز شریف کو چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب کروانے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے، جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔

شہباز شریف ایک  مریم نواز اور باقی افراد ڈھائی گھنٹے تک جیل میں موجود رہے، ملاقات کے دوران شریف فیملی نے سابق وزیراعظم کے ساتھ پرہیزی کھانا بھی کھایا۔

ذرائع کے مطابق ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور ن لیگی قائد کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے بعد اپوزیشن نے بلوچستان میں تبدیلی کو ہدف بنالیا


متعلقہ خبریں