بیوی کو ٹک ٹاک پر ’گمشدہ‘ شوہر مل گیا


ٹک ٹاک کی وجہ سے کچھ لوگ جیل جاچکے ہیں جبکہ اس پر جاسوسی کے الزامات بھی لگتے رہتے ہیں تاہم بھارت میں ایک خاتون کو اس ایپ کے ذریعے اپنا گمشدہ شوہر مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو بچوں کی والدہ جیاپرادھا کا شوہر سریش تین سال قبل گھر سے چلا تاہم پھر واپس نہ آیا۔

انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور انہیں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ نہیں ملے اور بالآخر پولیس نے انہیں ’گمشدہ‘ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں؛ ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کو جیل پہنچا دیا

جیاپرادھا کے ایک رشتہ دار نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں سریش سے ملتا جلتا شخص موجود تھا۔

انہوں نے یہ ویڈیو جیا کو دکھائی جنہوں نے فوراً اپنے شوہر کو پہچان لیا۔ سریش نے پولیس اپنے بیان میں کہا کہ وہ گھریلو مسائل سے تنگ آکر شہر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے شہر میں ان کی ایک خواجہ سرا سے دوستی ہوگئی، انہوں نے ہی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی تھی جو سریش کے ملنے کی وجہ بنی۔


متعلقہ خبریں