حالیہ بارشوں کے باعث لاہور شہر میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

لاہور: ابر رحمتاس مرتبہ مون سون میں لاہوریوں کے لیے باعث زحمت بنتا دکھائی دے رہاہے،جولائی میں ہونے والی بارشیں متعدد جانیں لے گئیں ۔ عمارتیں زمین بوس ہونے، شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں  لگ بھگ 20افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

ضلعی انتظامیہ  خاص طور پر ریسکیو 1122کی طرف سے اکٹھے کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق  یکم جولائی سے پچیس جولائی تک بارشوں کے باعث لاہور شہر میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات رونما ہوئے۔ 

لاہور شہر میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں تیرہ افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عمارتیں زمیں بوس ہونے کے واقعات میں 23  افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ اسی طرح بارشوں کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے  229 واقعات رونما ہوئے اور ان واقعات میں 1 شخص جاں بحق ہوا۔ 

لاہور شہر میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعات کے باعث 4 افراد بری طرح جھلسے۔ بارشوں کے دوران مختلف چیزوں سے کرنٹ لگنے کی 129 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں۔ کرنٹ لگنے کے واقعات میں بھی 6 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے 64 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

آج گرین ٹاؤن کے علاقہ میں کیبل کی تار بچھاتے وقت کیبل آپریٹر کو کرنٹ لگ گیا جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

بارشوں کے دوران ایسے حادثات سے بچاو کیلئے جہاں متعلقہ اداروں کا متحرک رہنا ضروری ہے وہیں شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں اتوار سے منگل تک تیز بارش کی پیش گوئی


متعلقہ خبریں