فلم سپر اسٹار کی دبئی میں پروموشن

فلم سپر اسٹار کی دبئی میں پروموشن

دبئی: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم سوپر اسٹار کی کاسٹ اور پروڈیوسر پروموشن کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

دبئی میں فلم سپر اسٹار کا تعارفی میلہ مقامی سینما میں سجایا گیا۔ فلم کی ہیروئن ماہرہ خان اور ہیرو بلال اشرف تقریب میں پہنچے تو لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا جبکہ پروموشن تقریب کے دوران ماہرہ خان نے پیلے لباس میں جلوے بکھیرے۔ مائرہ خان اور بلال اشرف نے مداحوں کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

فلم پروڈیوسر مومنہ درید نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کو موقع مل رہا ہے اور نئے چہرے سامنے آنے سے فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔

فلم کی ہیروئن ماہرہ خان نے کہا کہ فلم کا گانا غلط فہمی ان کا پسندیدہ گانا ہے جبکہ بلال اشرف کہتے ہیں فلم بین عید کے دن فلم سپر اسٹار دیکھنے ضرور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  فلم سپر اسٹار کا نیا گانا ’غلط فہمی‘ ریلیز کر دیا گیا

تقریب میں فلم کے میوزک کمپوزر آزان سمیع خان بھی شریک تھے۔ مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم ہم فلمز کے بینر تلے عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم سپر اسٹار کا گانا ’’غلط فہمی‘‘ کو دو روز قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اس سے قبل فلم کے گانے نوری نے بھی عوام میں مقبولیت حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں