شہبازشریف نے برطانوی اخبار کو  لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیز جاری کروائی، وزیراطلاعات پنجاب


 لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب  میاں اسلم اقبال  نےبرطانوی اخبار کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے سے متعلق اپنے ردعمل میں کہاہے کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبار کو  لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیز جاری کروائی ہے۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انتظار تھا کہ وہ کب شہزاد اکبر کو لندن بلانے کا نوٹس جاری کرائیں گے؟َ  شہبازشریف نے دوبارہ شعبدہ بازی سے کام لیتے ہوئے صرف شکایت کی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  لاء فرم کے خط میں موقف نہ لینے اور دیگر شکوے کئے گئے ہیں۔  شہباز شریف بھول گئے کہ اس کیس میں نوید اکرم نے ایک ارب کی پلی بارگین کی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال  نے کہا کہ  معاملہ دراصل 2009ء میں ایراء سے پنجاب میں آنے والی رقوم کا ہے۔ شہبازشریف نے نہیں بتایاکہ علی عمران نے کس طرح ایرا سے رقوم ٹرانسفر کیں؟

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  امید ہے کہ شہبازشریف سچ بولتے ہوئے حقائق سامنے لائیں گے۔ شہبازشریف کو پاکستانی عدالتیں، علاج اور چیزیں پسند نہیں  ہیں۔ وہ تاخیر نہ کریں اور برطانوی عدالتو ں سے انصاف ضرورحاصل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی صحافی نے شہباز شریف کا دعویٰ جھٹلا دیا


متعلقہ خبریں