’پنجاب سپیڈ من گھڑت اور خودساختہ خبروں سے عوام کو گمراہ نہ کریں‘

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو طلب کر لیا

فوٹو/فائل


لاہور: ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھے جانے کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو کوئی خط نہیں لکھا گیا۔

ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پنجاب سپیڈ من گھڑت اور خودساختہ خبروں سے عوام کو گمراہ نہ کریں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے نواز شریف کے معاملے پر کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ سزا یافتہ قیدیوں کے لئے تمام فیصلے قانون اور جیل مینئیول کے مطابق کئے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ احتجاج اور جلسی کی سیاست میں ناکامی کے بعد یہ سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے نواز شریف کی صحت کا سہارا لے رہے ہیں۔ کرپٹ لیگ کے لیڈر گمراہ کن پراپگینڈا کرکے حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ چچا بھتیجی کو غلط بیانی کے باعث مسلسل سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: ’ نوازشریف سے اے سی کی سہولت واپس لینا انتقامی کارروائی ہے‘


متعلقہ خبریں