آج ملک بھر میں قائم  373 ماڈل کورٹس نے 353 مقدمات کا فیصلہ کیا


پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری ہے ، آج ملک بھر میں قائم  373 ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 353 مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 103مقدمات میں قتل کے 48 اور منشیات کے 55 مقدمات شامل ہیں، تمام عدالتوں نے کل 220 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

پنجاب میں قائم ماڈل کورٹس نے  قتل کے 33 اور منشیات کے 32 کا فیصلہ کیا جبکہ سندھ میں قتل کے 10 اور منشیات کے 11 کا فیصلہ سنایا گیا۔ خیبر پختونخوا میں قتل کے 3 اور منشیات کے 8 اور بلوچستان میں قتل کے 2اور منشیات کے 4 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔

ماڈل کورٹس نے 2 مجرمان کو سزائے موت 10کو عمر قید کی سزا سنائی گئی16 مجرمان کو کل61 سال 1 ماہ اور 7563712 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

96 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 108 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کیے۔ 110 مجسٹریٹس عدالتوں نے 142مقدمات کے فیصلے سنائے  ۔ تمام سول عدالتوں نے 270 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

سول کورٹس نے مجموعی طور پر 30 مجرمان کو 25 سال،6 ماہ اور 5 دن قید کی سزا سنائی جبکہ مجموعی طور پر 2485283 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر کی 373 ماڈل کورٹس نے آج 599 مقدمات کا فیصلہ کیا


متعلقہ خبریں