چار منٹ میں دنیا کی مہنگی ترین ڈکیتی

چار منٹ میں دنیا کی مہنگی ترین ڈکیتی

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


برازیلیا: برازیل میں مسلح افراد نے چار منٹ کے دوران دنیا کی مہنگی ترین کروڑوں روپے ڈالر کی ڈکیتی کی اور فرار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پالو کے ائرپورٹ پر جدید اسلحہ سے لیس 8 مسلح افراد کارگو ایریا میں داخل ہوئے جنہوں ںے پولیس وردی پہن رکھی تھی اور عملہ کو یرغمال بنا لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کارگو ایریا میں موجود تقریباً چار کروڑ ڈالر مالیت کا سونا، قیمتی دھاتیں اور دیگر اشیا لے کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کارگو میں موجود ٹرک میں ساڑھے سات سو کلو سونا اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں جبکہ ملزمان ائرپورٹ عملے کے دو ارکان کو بھی اپنے ساتھ یرغمال بنا کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں کیلا دکھا کر بینک سے 20 لاکھ کی ڈکیتی

برازیل پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنی تمام تر کارروائی بڑی پھرتی سے صرف چار منٹ میں کی اور اس دوران نہ تو کوئی گولی چلی اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔

ائرپورٹ حکام کے مطابق لوٹا گیا سونا ہوائی راستہ کے ذریعے زیورخ اور نیویارک جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمان کو سونے کے بارے میں معلوم تھا تاہم واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں