باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی دس فلمیں


ہالی ووڈ دنیا کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

1۔ ایوینجرز: اینڈ گیم (2019) 2.7902 بلین ڈالرز

ایوینجرز اینڈ گیمز نے ایواٹار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ کی سب سے بڑی فلم بن گئی۔

باکس آفس پر ایواٹار کی 10 سال حکمرانی کے بعد ایوینجرز اینڈ گیمز نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے بڑی فلم بن گئی۔

26 اپریل 2019 کو پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہونے والی اوینجرز سیریز کی 22ویں فلم نے دنیا بھر میں بزنس کے کئی ریکارڈ توڑ دیے۔

2۔ اواٹارز (2009) 2.7897 بلین ڈالرز

ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی تاریخی سائنس فکشن فلم اواٹار دس سال تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی۔آئی ایم ڈی بی پر اس فلم کی ریٹینگ 7.8 ہے۔

3۔ ٹائٹینیک (1997) 2.19 بلین ڈالرز

ٹائٹینک امریکہ میں بنائی گئی رومانس اور تباہی کے امتزاج پر بنی گئی فلم ہے جو 14 ایکیڈمی ایوارڈز کے لئے نامزد ہوئی۔آئی ایم ڈی بی پر اس فلم کی ریٹینگ بھی 7.8 ہے۔

4۔ اسٹار وارز: دی فورس اویکنز(2015) 2.07 بلین ڈالرز

اسٹار وار سیریز کی ساتویں فلم نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی اور اچھا خاصا بزنس کیا۔آئی ایم ڈی بی پر اس فلم کی ریٹینگ 8.0 ہے۔

5۔ ایوینجرز: انفینیٹی وار (2018) 2.05 بلین ڈالرز

پانچ قیمتی پتھروں کی تلاش میں تھینوس نے کئی سیارے تباہ کئے اور اب اس کا رخ زمین کی جانب ہوا جہاں اس کا مقابلہ ایونجرز کے ساتھ تھا۔آئی ایم ڈی بی اس فلم کی ریٹینگ 8.5 ہے۔

6۔ جراسک پارک (2015) 1.67 بلین ڈالرز

ہزاروں سال پہلے ناپید ہونے والی مخلوق ڈائناسورز پر بننے والی فلم جراسک پارک کو شائقین کی جانب سے خوب پزیرائی ملی۔آئی ایم ڈی بی پر اس فلم کی ریٹنیگ 7.0 تھی۔

7۔ دی ایوینجرز (2012) 1.51 بلین ڈالرز

مارول سیریز کے تمام سپر ہیروز اس فلم میں پہلی مرتبہ اکٹھے ہوئے اور انہوں نے ایک ٹیم بن کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ آئی ایم ڈی بی پر اس فلم کی ریٹنیگ 8.1 ہے۔

8۔ فاسٹ اینڈ فیورس (2015) 1.51 بلین ڈالرز

ایکشن و تھریل، گاڑیوں کی ریس اور پولیس کے ساتھ مقابلے پر بننے والی فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی ساتویں فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔ آئی ایم ڈی بی پر اس فلم کی ریٹنیگ 7.2 ہے۔

9۔ ایوینجرز: ایج آف الٹرون (2012) 1.40 بلین ڈالرز

2012 میں ریلیز ہونے والی مارول کے بینر تلے بننے والی گیارویں فلم نے بھی خوب بزنس سمیٹا، آئی ایم ڈی بی پر اس فلم کی ریٹنیگ 7.3 ہے۔

10۔ بلیک پینتھر (2018) 1.35 بلین ڈالرز

2018 میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بلیک پینتھر مارول کی سپر ہیرو فلمز میں پانچویں فلم ہے۔ آئی ایم ڈی بی پر اس فلم کی ریٹنیگ 7.3 ہے۔


متعلقہ خبریں