ایسی غذائیں جو آپ کی جان بھی لے سکتی ہیں


پھلوں کی گٹلیاں یا بیج

تازہ پھلوں کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے تاہم ان کے بیج یا گٹلی صحت کے لیے نقصان دہ یہاں تک کے کبھی آپ کبھار جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

بعض پھلوں جیسے آڑو یا چیری کی گٹلیوں یا بیجوں میں پروسک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ ایک طرح کا زہر ہے۔

آلو

آلو کھانا کون پسند نہیں کرتا؟ تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ آلو کے پتے اور اس کے پودے کا تنے میں گلائیکول کیلائیڈز نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے سر درد، نظام ہاضمہ متاثر، کریمپس ہوسکتے ہیں۔ کچھ کیسز میں ان کی وجہ سے لوگوں کی موت تک واقع ہوئی یا وہ کومہ میں چلے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو اگر ہرے پڑجائیں تو انہیں نہیں کھانا چاہیے۔

بادام

ہم سب بادام بہت شوق سے کھاتے ہیں خاص طور پر موسم سرما میں یا ٹھنڈے علاقوں میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر کھایا جاتا ہے۔

ویسے تو بادام کھانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ ان میں کئی خوبیاں پائی جاتی ہیں تاہم کڑوا بادام آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

کڑوے بادام میں ہائڈروجن سائینائڈ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ایک یا دو سے آپ کو نقصان نہیں ہوگا لیکن پانچ سے زیادہ کڑوے بادام بچوں یا بڑوں دونوں کے لیے ہی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

شہد

شہد تقریباً ہر گھر میں ہی پایا جاتا ہے اور لوگ روزانہ کی بنیاد پر ان کا استعمال کرتے ہیں۔

شہد ناصرف کھانے میں مزیدار ہے اس سے طرح طرح کے فوائد بھی ملتے ہیں۔

تاہم مارکیٹ میں لانے سے قبل شہد کو جراثیم سے پاک کرنے کے عمل سے گزارا جاتا ہے تاہم اگر اس کے بغیر ہی شہد کو کھایا جائے تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ایسے شہد میں گرییانوٹوکسن پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے چکر آسکتے ہیں، جسم میں کمزوری محسوس ہوسکتی ہے اور الٹیاں بھی لگ سکتی ہیں۔

ٹماٹر

ٹماٹر ہمارے گھروں کے تقریباً تمام پکوانوں میں استعمال ہوتا ہے جبکہ انہیں سلاد میں بھی پیش کیا جاتا۔

تاہم ٹماٹر کا صرف پھل ہی کھانے کے قابل ہوتا ہے، اس کے پودے کے پتے اور تنا ہاضمے کے مسائل پیدا کرسکتے ہیں کیوں کہ ان میں الکلائی کیمیکلز پائے جاتے ہیں۔

اگر آپ ٹماٹر کھانا پسند کرتے ہیں تو اس کا پتہ نہ کھائیں جبکہ کچے ٹماٹر کھانے سے بھی پرہیز کریں۔

کاجو

کاجو سردیوں یا تھنڈے علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ پسند کرتے ہیں اور اب یہ ہر سوپر اسٹور پر باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔

تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ کاجو میں یوروشیول نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو کہ آپ صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

بازار سے جو آپ کاجو خریدتے ہیں ان میں سے اس کیمیکل کو نکال دیا جاتا ہے تاہم کچے کاجو کھانے میں احتیاط برتیں۔

کچھ لوگ کاجو میں پائے جانے والے کیمیکل سے الرجک ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کو چاہیے کہ کاجو کسی بھی صورت میں نہ کھائیں۔


متعلقہ خبریں