سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ غفور حیدری کی مراعات میں کمی

صادق سنجرانی دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیے۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے حکم پر مولانا عبدالغفور حیدری سے نائب قاصد اور ویٹر کی سہولت واپس لے لی گئی۔

دستاویز کے مطابق ویٹر اور نائب قاصد کی سہولت کی مدت جولائی 2019 میں ختم ہو چکی ہے، ملازمین کی سہولت فوری طور پر واپس لے لی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، حکومتی پاور شو ناکام

خیال رہے کہ ان دنوں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ سرگرم ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں یقین دلایا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد اور لائحہ عمل پر بھی بات چیت  کی گئی۔

وزیراعلی بلوچستان کی  اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتوں پر بھی لاٗئحہ عمل طے کیا گیا۔


متعلقہ خبریں