مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کا امکان

مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 تک توسیع کا امکان ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے ماہ 2 اگست کو کرکٹ کمیٹی اجلاس کے بعد اہم فیصلے لینے جا رہا ہے، مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کے روز لاہور پہنچ چکے ہیں۔

مکی آرتھر پاکستان کرکٹ کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے اپنی رائے بھی بورڈ کو پیش کر چکے ہیں جبکہ گرانٹ فلاور نے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سابق چیف سیلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے کی کپتانی کے لئے شان مسعود، اسد شفیق اور عماد وسیم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شان مسعود قومی ٹیسٹ کی کپتانی کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔


متعلقہ خبریں