‘مزید کھلاڑی بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں’

'مزید کھلاڑی بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں'

فائل فوٹو


اسلام آباد :قومی ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ٹیسٹ کرکٹ سے محمد عامر کے استعفے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے مزید کھلاڑی بھی اس کی پیروی کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عامر کو میچ فکسنگ کے اسکینڈل سے نکال کر لایا اور مزید سرمایا کاری لیکن یہ ٹی 20 کا بالر بننا چاہتے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ میچ سے ریٹائرمنٹ کا نہیں پاکستان کو اس کی سرمایا کاری واپس کرنے کا وقت تھا اس وقت قومی ٹیم عامر کی ضروت تھی۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے بہت مایوس کیا کیوں کہ ہم نے آپ کے لیے بہت زور لگایا اور جب پے بیک کا وقت آیا تو آپ ریٹائر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ حسن علی، جنید خان اور وہاب ریاض جیسے گیند باز بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو سکتے ہیں کیوں کہ یہ لوگ ٹی 20 کھیلنا چاہتے ہیں اور ایک روزہ میچ بھی بے دلی سے کھیلتے ہیں۔

کمینٹیٹر ریمز راجہ نے بھی محمد عامر کے استعفے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنا مایوس کن ہے، یہ جانے کا نہیں تلافی کا وقت تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کے سب سے بڑے فارمیٹ ٹیسٹ کو مسترد نہیں کرنا چاہیے، یہ کھلاڑیوں کو عظیم اور اسٹار بناتا ہے۔

خیال رہے کہ محمد عامر نے 26 جولائی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، وہ پی سی بی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔


متعلقہ خبریں