16 سالہ ہاروے ایلیوٹ نے لیورپول کے ساتھ معاہدہ کر لیا


چیمپئنز لیگ کی فاتح انگلش ٹیم لیور پول نے 16 سالہ وینگر ہاروے ایلیوٹ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہاروے ایلیوٹ انگلش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جو ایک میچ میں فلہم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

وہ بارسیلونا، ریال میڈرڈ اور لیپزیگ جیسے بڑی کلب کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم انہوں نے لیور پول کا انتخاب کیا۔


سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹگرام پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’’ اس کلب میں شامل ہونا جسے بچپن سے میں اور میرا خاندان اسپورٹ کرتا آ رہا ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب میں اپنے آپ کو باضابطہ طور پر ’’ ریڈ  ‘‘ کہ سکتا ہوں، مجھے اس پل کا شدت سے انتظار ہے جب میں لیورپول کی جرسی پہن کر میدان میں اتروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیورل پول میرے کیرئر کے لئے بہترین جگہ ہے جہاں میں ترقی کر سکتا ہوں۔

میڈیا رپورٹس کلے مطابق ایلیوٹ جورگن کلاپ کی اس ٹیم میں شامل ہیں جو اتوار کو اطالوی کلب نیپولی کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں