ڈینگی بخار کے توڑ کیلئے ویکیسن تیار

پنجاب میں ڈینگی تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا

فائل فوٹو


مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ڈینگی بخار کے علاج کے لیے ویکیسن تیار کرلی گئی ہے تاہم انسانوں پر استعمال کی منظوری فی الحال نہیں دی گئی۔

ویتنام میں کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ٹران کے مطابق ویکسین تیار کرنے میں 20 سال لگے اور اسے مختلف تجرباتی مراحل سے گزارا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کتنی محفوظ ہے اور اس کی تاثیر کے حوالے سے  سات سال تک دس ممالک میں کامیاب تجربات کیے گئے جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا،  فلپائن، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔

ویتنام میں 2011 سے 2019 تک 2336 بچوں کو مذکورہ ویکسن دی گئی جن کی عمر دو سے 14 سال کے درمیان تھی اور تمام بچے بغیر کسی طبی پیچیدگی کے محفوظ رہے۔

دنیا کے دیگر ممالک میں بھی تجربے کے نتائج حوصلہ افزا رہے جہاں 9 سے 16 سال کے بچوں پر اس ویکسین کو آزمایا گیا ہے۔ 54 ممالک میں اس ویکسین کو استعمال کرنے کی منظوری مل چکی ہے اور متعدد میں اس کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ ڈینگی مادہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ہے جو زیادہ تر ترقی پذیر ممالک میں پائی جاتی ہے اور ہر لاکھوں افراد اس سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں