سرفراز احمد کی کپتانی خطرے میں


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کی کپتانی خطرے میں ہے اور انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے کی کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ سرفراز احمد  کو بھی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

انضمام الحق اور سرفراز احمد اہم اجلاس میں بریفنگ اور آئندہ کے لیے تجاویز دیں گے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ بھی اجلاس کے دوران عمل میں لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی کپتانی خطرے میں ہے اور ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے نیا کپتان سامنے آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کا امکان

اس حوالے سے شان مسعود، اسد شفیق اور عماد وسیم مبینہ طور پر مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کو ٹی ٹوئٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ مکی آرتھر کے معاہدے میں آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک معاہدے میں توسیع دیے جانے کا  بھی امکان  ظاہر کیا جارہا ہے۔

مکی آرتھر پاکستان کرکٹ کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے اپنی رائے بھی بورڈ کو پیش کر چکے ہیں جبکہ گرانٹ فلاور نے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں