’مولانا صاحب! اب آپ کو حجرے کا رخ کرنا چاہیئے‘

لاڑکانہ میں لگے سیاسی تھیٹر میں انوکھے واقعات ہوں گے، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو جمہوریت پر خودکش حملے کے بجائے حجرے کا رخ کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو مولانا فضل الرحمن کے کوئٹہ میں خطاب کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب سڑکوں پر فساد اور انتشار پھیلانے کے بجائے تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سر انجام دیں۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی مطالبہ ہے ’’سانوں وی کھڈاؤ نئیں تے کھیڈو مکاؤ‘‘

معاون خصوصی نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرسی کی بے تابی میں  جمہوریت سے نہ کھیلیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں اپنی شکست فاش اور سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں۔

انہوں ںے کہا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش کے بجائے ان اسباب پر غور کریں جن کی وجہ سے آپ انتخابات ہارے۔ اکتوبر میں اسلام آباد کا رخ کرنے والے اکتوبر 1999 میں کہاں تھے؟

یہ بھی پڑھیں فضل الرحمان کا اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان انتخابات کے لیے بےتاب اس لیے ہیں کیونکہ 1988 کے بعد پہلی مرتبہ وہ ایوان سے باہر ہیں۔ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو اب سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہو گی۔


متعلقہ خبریں