پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار مستعفیٰ

پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار مستعفیٰ

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما عمر ڈار نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی پر اختلاف سامنے آنے لگ گئے۔ رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار کو نئی تنظیم سازی میں گوجرانوالہ ڈویژن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا، اس سے قبل وہ سینڑل پنجاب کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔

عمر ڈار کو پارٹی کے مرکزی عہدوں پر رہنے کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن کا عہدے پر تنزلی پر اعتراض ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دلانے کیلئے بل لے آئی

واضح ہے کہ عمر ڈار کے تنظیم سازی کے معاملے پر پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے اختلافات بھی چل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں